جرائم و حادثات

شیرخواربیٹے کے قتل کے بعد خاتون نے اپنی ماں کے ساتھ کی خودکشی کی کوشش

حیدرآباد: حیدرآباد کےمضافاتی علاقہ باچو پلی میں ایک خاتون نے اپنے شیرخوار بیٹے کا قتل کردیا اوراس کے بعد اپنی ماں کے ساتھ ملکراجتماعی طورپرخودکشی کی کوشش کی۔مقامی شریکرنامی نوجوان کی شادی نہیں ہورہی تھی، جس کی وجہہ سے اس کی ماں 56 سالہ للیتا اوربہن 36 سالہ دیویہ کافی پریشان تھے۔ دیویہ کو دیڑھ سالہ بیٹا بتایا گیا ہے۔ ماں بیٹی نے اسی تناو میں خودکشی کرلینے کا فیصلہ کیا تاہم دیویہ نے سوچا کہ اس کی موت کے بعد اس کے بیٹے کا کیا ہوگا اوراس نے پہلے اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ کرقتل کردیا، اس کے بعد للیتا اوردیویہ نے پھانسی لے لی جس کے نیتجہ میں للیتا کی موت ہوگئی ،جبکہ پھندا ٹوٹ جانے کی وجہہ سے دیویہ گرپڑی اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button