جنرل نیوز

نیلوفر ہائی اسکول میں سائنس فیئر کاانعقاد ممتاز ماہر تعلیم جناب محمد شمس الدین خان کا خطاب۔ 

عصری تعلیم و تربیت کے ساتھ طلبہ کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقیات سے ہمکنار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت نیلوفر ہائی اسکول میں سائنس فیئر کاانعقاد ممتاز ماہر تعلیم جناب محمد شمس الدین خان کا خطاب۔ 

 

 

نظام آباد 3/ جنوری (پریس نوٹ) عصری تعلیم و تربیت کے ساتھ طلباء وطالبات کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقیات سے ہمکنار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم جناب محمد شمس الدین خان نے نیلوفر ہائی سکول انگلش میڈیم نظام اباد میں منعقدہ سائنس فیر پروگرام سے اپنے خطاب میں کیا

 

انہوں نے کہا کہ اس سائنس فیئر پروگرام میں نیلوفر ہائی سکول میں زیر تعلیم یل کے جی تا ایس ایس سی جماعتوں تک کے تمام طلبہ و طالبات نے مکمل دلچسپی ، لگن، سخت محنت اور جستجو کے ساتھ حصہ لیا جس میں سے قابل ذکر ڈیم، آبشار ، جنگلات، صحرا، ماڈل سٹی، ایئرپورٹ بس اسٹیشن ، ریلوے اسٹیشن دواخانہ، زو، دفاتر، عوامی خدمات کی ادارے، حفظان صحت تمام انسانی اعضاء اور ان کی کارکردگی ، زراعت،چ اب و ہوا، برساتی نظام، فلکیاتی نظام، چندرائین، عصری ٹیکنالوجی، روبوٹک ائٹمز، آتش فشاں ، زلزلے وغیرہ کے بارے میں مکمل تفصیلات کی فراہمی انجام دی

 

سائنس فیر پروگرام کی نگرانی سیکرٹری کرسپانڈنٹ غلام معین الدین خان عامر نے انجام دی سائنسفیئر پروگرام میں 500 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جبکہ سائینس فیئر کے مشاہدے کے لیے صبح 10 بجے تا پانچ بجے شام اولیاء طلبہ و طالبات اور دیگر مقامی عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے ادارہ نیلوفر ہائی سکول انگلش میڈیم کی ستائش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button