جرائم و حادثات

منشیات کی فروخت۔حیدرآباد کے پرانا شہرسے آیورویدک ڈاکٹرگرفتار

حیدرآباد: منشیات کی فروخت کے الزام میں حیدرآباد کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکرلیا جو آیورویدک ڈاکٹربتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چندرائن گٹہ علاقہ میں محمد شبیرعلی عرف سدیپ بسواس متوطن مغربی بنگال کا بارکس روڈ پر پرفیکٹ ڈینٹل اینڈ پائلس کلینک ہے۔ ڈاکٹرنے آسان طریقہ سے رقم حاصل کرنے کے مقصد سے ڈھائی لاکھ روپئے مالیتی ایم ڈی ایم اے نامی نشہ آورشئے خریدی تھی تاکہ زیادہ قیمت پر اسے فروخت کیا جاسکے۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو ہوگئی اورپولیس نے اس ڈاکٹرکو گرفتارکرلیا۔ تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ اس نے کولکتہ سے آیورویدک کا کورس کیا تھا اس کے بعد حیدرآباد منتقل ہوکرایک ڈاکٹرکے پاس اس نے کچھ دن کام کیا۔ بعد ازاں پرانا شہرمیں اپنا کلینک قائم کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button