جنرل نیوز

اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے زیراہتمام 22 ویں کل ہند بین مذہبی کانفرنس سے عرس تقاریب کا آغاز

نارائن پیٹ: 19 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؓ کے 549 واں سالانہ عرس کے موقع پر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے زیراہتمام 22 ویں کل ہند بین مذہبی کانفرنس سے عرس تقاریب کا آغاز ہوا۔بین مذہبی کانفرنس کی صدارت سید شاہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین گوگی شریف نے کی جبکہ نگرانی سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی و انچارچ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ نے کی

 

۔اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’پوجیا سری سری پنچماں سدی لنگا مہا سوامی’ چٹم ابھی جئے ریڈی کانگریس ٹی پی سی سی ممبر’ مولانا سید مصطفٰی قادری کرناٹک’ سید جلال حسینی شمیم کوئل کنڈہ’ مولانا عبدالناصر مظاہری’ کے علاوہ دیگر سیاسی’ مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ کل ہند بین مذہبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین کے اس پیغام کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ رہتے ہیں یہ ہندوستان کی پہچان ہے۔

انسان ایک دوسرے کے کام آنا ہی انسانیت ہے۔ اور ہر مذہب یہی سکھاتا ہے۔ نفرت کرنا کونسا بھی مذہب نہیں سکھاتا۔ اولیاء اللہ کے آستانوں سے ہی محبت کا درس ملتا ہے۔ جہاں ہر مذہب کو ماننے والا حاضری دیتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانوں سے انسانیت کا پیغام ملتا ہے۔ اور ہر شخص ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرے۔مقررین نے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے ذریعہ ہندو مسلم اتحاد کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد رہتے ہیں۔ یہ ہندوستان کی شناخت اور پہچان ہے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے مقررین نے سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے عوام میں ایک اچھا پیغام پیش کررہے ہیں۔آخر میں سجادہ نشین درگاہ مولانا سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی’ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی کے ہاتھوں مہمانوں کی گلپوشی کی گی۔ ایس راجندر ریڈی ودیگر مہمانوں کے ہاتھوں مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے غریب طلباء میں کپڑوں کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی۔ کانفرنس کا آغاز محمد رفیع کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ خواجہ سرور نے نعت پڑھی۔

اس کانفرنس کی نظامت عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے چلائی۔ اس موقع پر محمد شفیع چاند’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ محمد تاج الدین ضلع معاون رکن’ محمد جعفر تاج’ سمپتھ دھرگ’ محمد رفیق احمد آباد’ اختر اشرفی’ محمد اسلم’ عبدلاحفیظ’ بابو بندے علی’ عمران اشرفی ‘ سرفراز حسین انصاری’ محمود انصاری’ دستگیر چاند’ غوث انپور ‘ فضل احمد’ ودیگر موجود تھے۔ سید فیض پاشاہ کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button