جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد میں خاتون ڈپٹی ایگزیکٹیو انفارمیشن انجینئر وینی پرسنا رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

نظام آباد _ 19 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میں اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے  محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کی ایک خاتون ڈپٹی ایگزیکٹیو انفارمیشن انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع میں اے سی بی کے افسران نے  ضلع کلکٹریٹ میں محکمہ انفارمیشن کی  ڈی ای ای وینی پرسنا کو  9 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ڈرائیور کی موت کے بعد، لواحقین اس کے اہل خانہ کے لیے جی پی ایس اور دیگر امداد لینے کے لیے دفتر کے چکر لگاتے رہے۔

 

متعلقہ ڈپٹی ایگزیکٹیو انفارمیشن انجینئر وینی پرسنا نے متاثرہ کے اہل خانہ سے نو ہزار کی رشوت طلب کی۔ جس پر  متاثرہ کے اہل خانہ نے اے سی بی حکام سے رجوع ہوئے ۔  اے سی بی کے ڈی ایس پی آنند کمار  نے جمعرات کو وینی پرسنا کو  رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ کلکٹریٹ میں محکمہ انفارمیشن کے ڈی ای ای آفس میں اے سی بی کے اہلکار تلاشی لے رہے ہیں۔ ایک ہفتہ کے اندر اے سی بی کے ہاتھوں پکڑے گئے دو سرکاری ملازمین ضلع میں بحث کا موضوع بن گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button