جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں انچارج سب رجسٹرار 2 لاکھ رشوت لینے کے الزام میں پکڑا گیا

حیدرآباد۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہد یداروں نے پرانا شہر دودھ باولی کے انچارج سب رجسٹرار کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بہادر پورہ دودھ باولی سب رجسٹرا دفتر میں اے سی بی حیدرآباد سٹی رینج کے ڈی ایس پی سرینواس نے منگل کی رات تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ باولی سب رجسٹرار شیکھر کا چھ ماہ قبل تبادلہ ہوا ان کی جگہ سینئر اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے عامر فراز کو انچارج مقرر کیا گیا تھا۔

 

اس دوران شاہ لی بنڈہ سے تعلق رکھنے والے سید شہباز اور ان کے دوست شیخ پرویز نے مل کر 200 گز اراضی خریدی تھی وہ دو سیل ڈیڈ کے رجسٹریشن کے لیے حال ہی میں سب رجسٹرار سے رجوع ہوئے۔ عہدیدار نے ان سے دو لاکھ روپے طلب کیے تھے۔ شکایت کنندہ نے اس بات کی اطلاع اے سی بی کو دے دی۔

 

منگل کی شام دودھ باولی سب رجسٹرار دفتر میں سرکاری عہدیدار کو خانگی اسسٹنٹ گوپی سنگھ کی مدد سے رقم قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button