نیشنل

ہنڈنبرگ کی رپورٹ کا اثر۔اڈانی دنیا کے ٹاپ 10 دولتمند افراد کی فہرست سے باہر

نئی دہلی: گوتم اڈانی دنیا کے ٹاپ 10دولتمند افراد کی فہرست سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ اڈانی اب 11ویں نمبر پرہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی کی

مجموعی مالیت صرف 84.4 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ امریکی تحقیقی ادارہ ہنڈنبرگ کی رپورٹ کے افشاء کے بعد اڈانی کی کمپنی کو زبردست نقصان پہنچا اوران کے شیئرس کی قیمت گرگئی۔ اڈانی کی کمپنیوں کے حوالے سے ہنڈن برگ کی رپورٹ کے منفی آنے کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ اڈانی گروپ کی اسٹاک مارکیٹ میں درج سات کمپنیوں کے شئیرس میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے صرف تین دنوں میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی جملہ مارکیٹ کیپ میں 5.5 لاکھ کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

جہاں ایک طرف اڈانی نے ہنڈنبرگ کی رپورٹ کو غلط قراردیتے ہوئے قانونی کاروائی کا انتباہ دیا ہے وہیں دوسری جانب تحقیقی ادارہ نے اسے بخوشی قبول کرتے ہوئے شوق سے عدالت سے رجوع ہونے کی پیشکش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button