جنرل نیوز

پہلوان خواتین کے ساتھ انصاف کیا جائے _ بی جے پی ہٹاؤ بیٹی بچاؤ , کھمم میں ڈاکٹرس تنظیم کا احتجاج

کھمم میں آج ڈاکٹر ایم یف گوپی ناتھ ہارٹ اسپسلیشٹ کی قیادت میں ڈاکٹرس تنظیم کی جانب سے پہلوان خواتین کی تائید میں کھمم کے ویرا روڈ پر واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پتلے کے روبرو زبردست احتجاج کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر ایم ایف گوپی ناتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے دو ماہ سے ہمارے ملک کی بیٹیاں دلی میں احتجاج کررہی ہے

 

انصاف کے لیے مگر مرکز کی بی جے پی حکومت مجرموں کو بچانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے بی جے پی کے خلاف نعرے دیتے ہوئے تمام احتجاجیوں نے کہا کہ بی جے پی ہٹاؤ بیٹی بچاؤ کے زبردست نعرے دیے گئے ڈاکٹر گوپی ناتھ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی پر مرکز کی بی جے پی حکومت پر جنگی خطوط پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ سے نااھل قرار دیا جاتا ہے

 

مگر افسوس کہ ملک کے پہلوان خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات میں ملوث بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی شرم کا مقام ہے اس موقع پر ڈاکٹرس تنظیموں کو بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کرتے ہوئے بھر پور تائید کی

متعلقہ خبریں

Back to top button