تلنگانہ

سینیر ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ایم ۔ ایس انور صدیقی اسٹانڈنگ کونسل مقرر

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے سینیر ایڈوکیٹ ایم۔ایس انور صدیقی کی تلنگانہ اسٹانڈنگ کونسل کے لئے تقرری عمل میں آئی ہے۔تلنگانہ حکومت نے سرکاری احکامات جاری کرتے ہوئے انھیں تلنگانہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے کونسل کی ذمہ داری تفویض کی ہے ۔14 اکٹوبر کو انھوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اپنے طویل کیریر میں ایڈوکیٹ انور صدیقی نے کئی مقدمات کی کامیاب پیروی کی ہے۔ انور صدیقی، بانی رکن مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی اور سابق صدر اقبال اکیڈمی محبوب نگر محمد صدیق صاحب مرحوم کے فرزند ہیں۔اس عہدہ پر ان کی تقرری پر ہائی کورٹ کے وکلاء براردری خصوصاً اقلیتی وکلاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button