جرائم و حادثات

معصوم بچہ کو اغوا کرکے تھیلے میں ڈال کر لے جانے کی کوشش _ تلنگانہ کے ورنگل میں مقامی افراد نے خاتون کو پکڑ لیا

ورنگل _ 28 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے ورنگل شہر میں ایک خاتون کو مقامی لوگوں نے  پکڑ لیا جو معصوم بچہ کا اغوا کرکے اسے تھیلے میں ڈال کر لے جانے کی کوشش کررہی تھی۔ یہ واقعہ ورنگل شہر کے دیسائی پیٹ ڈاکٹرس کالونی 2 میں پیش آیا۔ خاتون نے بٹو نامی 4 سالہ لڑکے کو ایک تھیلے میں ڈال دیا اور لڑکے  کا منہ بندھا ہوا تھا اور اس کی ناک ڈھکی ہوئی تھی۔ لڑکے کو لے کر بھاگتے ہوئے مقامی لوگوں نے خاتون کو پکڑ کر لڑکے کو بچا لیا۔

 

 

لڑکے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو  مقامی  لوگوں نے پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کیا خاتون کا  دماغی توازن ٹھیک ہے؟ یا واقعی اغوا کرنے کی کوشش کی؟ اس معاملے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button