تلنگانہ

مکرم جاہ بہادر کی اعلی ترین سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین عمل میں لانے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی ہدایت

حیدرآباد _ 15 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر  کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست حیدرآباد کے آخری نظام ‘میر عثمان علی خان بہادر’ کے پوتے مکرم جاہ بہادر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

 

چیف منسٹر کے سی آر نے غمزدہ خاندان کے ارکان سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ نظام کے جانشین کے طور پر غریبوں کے لیے تعلیم اور طب کے شعبوں میں مکرم جاہ کی سماجی خدمات کے اعتراف میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے چیف سکریٹری شانتی  کماری کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ ترین سرکاری اعزازات کے ساتھ مکرم جاہ بہادر کی تدفین انجام دیں۔

 

ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کی شب انتقال کرنے والے مکرم جاہ کی میت حیدرآباد پہنچنے کے بعد چیف منسٹر نے حکومتی مشیر اے کے خان سے کہا کہ وہ ان کے اہل خانہ کے فیصلے کے مطابق جنازے کے وقت اور جگہ کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید اقدامات کریں۔  کے سی آر کی ہدایت پر اے کے خان اس سلسلے میں تال میل کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button