تلنگانہ

تلنگانہ میں 16 ہزار کانسٹیبلس کی ملازمتوں کے لئے 6 لاکھ امیدواروں نے امتحان لکھا

حیدرآباد_ 28 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ بھر میں کانسٹیبلس کا ابتدائی امتحان پرامن طور پر منعقد کیاگیا۔ امتحان صبح 10 بجے شروع ہوا جو دوپہر ایک بجے تک جاری رہا۔ محکمہ پولیس میں کانسٹیبلس کی جملہ 15,644، محکمہ ٹرانسپورٹ میں کانسٹیبلس کی 63 اور محکمہ ایکسائز میں 614 کانسٹیبلس کی ملازمتوں سے متعلق ابتدائی تحریری امتحان کے لیے جملہ 6,61,196 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن میں 6،0،3956 امیدواروں نے شرکت کی اس طرح شرکت کرنے والوں کا تناسب 91 فیصد رہا ۔ان کے لیے ریاست بھر میں 1,601 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ حکام نے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دیاتھا۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ محکمہ پولیس میں کانسٹیبلس کی اتنی بڑی تعداد میں تقرری کے لئے یہ امتحان منعقد ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button