جرائم و حادثات

نیند سے نہیں اٹھ رہے تھے بچے، ماں نے گرم گرم پانی ڈال دیا۔ تلنگانہ کے میدک میں چونکا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: بچوں کے نیند سے نہ اٹھنے پر برہم خاتون نے ان پر گرم گرم پانی ڈال دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع میدک ویلدرتی منڈل کے ایلکا پلی موضع میں پیش آیا۔ موضع سے تعلق رکھنے والے سائیلو اور سنتوشا کو دو بچے بتائے گئے ہیں، جن کے نام شری ندھی اور رتوک ہیں۔

 

 

پچھلے کچھ دنوں سے شوہر بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور خاتون کافی برہم تھی۔ اتوار کی رات وہ تمام حسب معمول سو گئے پیر کی صبح جب خاتون اپنے بچوں کو اٹھا رہی تھی تو گہری نیند میں تھے اور نہیں اٹھے۔

 

 

برہم خاتون نے اپنے دونوں بچوں پر گرم گرم پانی ڈال دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر جھلس گئے۔ بچوں کو علاج کے لیے میدک کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا جہاں رتوک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button