November 21, 2018

کروڑوں روپے دھوکہ دینے والی نوہیرا شیخ کے 160 بینک اکاونٹس

کروڑوں روپے دھوکہ دینے والی نوہیرا شیخ کے 160 بینک اکاونٹس

حیدرآباد ۔17 اکتوبر ( اردو لیکس)  حیدرآباد کی سی سی ایس پولیس نے سینکڑوں کروڑ روپے کی دھوکہ دہی میں ملوث ہیرا گروپ کمپنیز کی مینجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو دہلی میں گرفتار کرتے ہوئے حیدرآباد لایا ہے اور نامپلی کی 12 ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نوہیرا شیخ نے زاید منافع دینے کا لالچ دکھا کر چار ریاستوں تلنگانہ ،اے پی ،مہاراشٹر اور کرناٹک کے ہزاروں معصوم لوگوں سے سینکڑوں کروڑ روپے اکٹھا کئے ہیں اور ڈپازٹرس سے حاصل کی گئی رقم کو دوسرے کاروبار اور جائیداد خریدنے میں مصروف کیا ۔نوہیرا شیخ نے 15 کمپنیوں کو کھولا ہے اور مختلف بینکوں میں 160 کھاتے کھولے ہیں 

Post source : urduleaks news network