جرائم و حادثات

15سالہ لڑکی کا ریپ۔ بی جے پی رکن اسمبلی کو 25 سال قید کی سزا

نئی دہلی: 15 سال کی معصوم بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے شرمناک واقعہ میں ملوث بی جے پی کے رکن اسمبلی رام دلارے کو سون بھدرا کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

عدالت نے سزا کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کا ہے۔واضح رہے کہ رکن اسمبلی کو کورٹ نے 12 دسمبر کو مجرم قرار دیا تھا اب سزا سنائے جانے کے بعد اس کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

 

یہ واقعہ سال 2014 میں ریاست اتر پردیش میں پیش آیا تھا اور 4 نومبر 2014 سے مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تھی آج فیصلہ سنایا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button