نیشنل

اتر کھنڈ: یکساں سیول کوڈ کا مسودہ تیار۔ کثرت ازدواج پر پابندی کی سفارش!

نئی دہلی: ریاست اترکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسپرٹ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق شادی سے متعلق تمام مذاہب کے لیے یکساں انتظام اور ساتھ ہی کمیٹی نے پرسنل لاء کے کثرت ازدواج پر روک لگانے کی بھی سفارش کی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کثرت ازواج میں خواتین کا استحصال ہوتا ہے۔

 

کمیٹی کے رکن سبکدوش جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی نے بتایا کہ یونیفارم سول کوڈ پر مسودہ تیار ہے اور کمیٹی جلد اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دے گی۔ انھوں نے بتایا کہ 63 مرتبہ کمیٹی کی میٹنگ ہو چکی ہے۔ کمیٹی نے عوام اور سیاسی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں مشورہ لیا ہے۔دیسائی نے کہا کہ کمیٹی نے سبھی طرح کے نظریات پر اور ریاست کی سبھی روایات پر غور کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button