جرائم و حادثات

کورٹلہ میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے نوجوان خاتون ہلاک _ کئی علاقوں میں پانی داخل

کورٹلہ  _ 27جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں بارش کے دوران باتھ روم کی دیوار گرنے سے ایک نوجوان خاتون کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح وینکٹیشور مندر کے قریب واقع بستی کے ایک مکان میں پیش آیا

 

۔ کورٹلہ میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے اس دوران 28 سالہ خاتون وجیتا اپنے مکان کے باتھ روم میں پانی نہانے گئی تھی اس دوران اچانک دیوار منہدم ہو گئی جس کے نتیجہ میں دیوار کا ملبہ وجیتا پر گر پڑا۔ اور اس کی موت ہوگئی۔

 

کورٹلہ ٹاون کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا ہے اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں ٹاون کے سڑکوں پر ہر جگہ پانی جمع ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button