انٹر نیشنل

جنوبی امریکہ کے پیرو میں سونے کی کان میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ _ 27 مزدوروں کی موت

حیدرآباد _ 8 مئی ( اردولیکس ڈیسک) جنوبی امریکہ  میں سونے کی کان میں خوفناک آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں  27 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ پیرو کے جنوب میں اریکیپا کے علاقے میں واقع لا ایسپرانزا 1 مائن میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سرنگ میں زبردست آگ لگی۔ دریں اثنا، یہ انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 175 مزدور موجود تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 لوگ آگ میں پھنس گئے دم گھٹنے اور جھلس جانے سے ان کی موت ہوگئی ۔  باقی مزدوروں کو فوری طور پر وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔

کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کان میں لکڑی کے بلاکس سے پھیل گئی۔ اس وقت مزدور زمین سے 100 میٹر نیچے تھے۔ آگ بہت زیادہ بھڑک رہی تھی اور گہرا دھواں پھیل گیا تھا۔ پیرو کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ فی الحال کان میں بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button