جرائم و حادثات

خاتون نے گھر میں داخل ہونے والے چور کا دلیری سے کیا مقابلہ _ تلنگانہ کے ویملواڑہ ٹاون میں پیش آئے واقعہ کا ویڈیو وائرل

کریم نگر _ 14 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے ویملواڑہ ٹاون میں ایک خاتون نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر اس کے گلے سے چین چھیننے کی کوشش کرنے والے چور کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں چور وہاں سے بھاگ گیا۔اس واقعہ کا ویڈیو گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ویملواڑہ کے – بھگونت راؤ نگر میں سری لتا  نامی خاتون کا شوہر خلیج میں مقیم ہے۔ اس کی پہلی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے جبکہ دوسری بیٹی امریکہ میں ہے۔گزشتہ رات ایک چور  نے سری لتا پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گھر میں اکیلی  تھی اور اس کے گلے سے سونے کی چین چوری کرنے کی کوشش کی۔

 

جیسے ہی چور گھر میں داخل ہو کر خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھیننے کی کوشش کی سری لتا  نے مزاحمت کی اور چیختے ہوئے اس سے مقابلہ کیا جس پر چور وہاں سے بھاگ گیا ۔اس دوران 7 گرام سونے کی چین چور کے ہاتھوں لگ گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button