مضامین

منقبت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی علیہ الرحمہ 

پیکر جود و سخاخواجہ معین الدین ہیں

یعنی سر تا پا عطا خواجہ معین الدین ہیں

 

لختِ قلبِ مرتضٰی خواجہ معین الدّین ہیں

نورِ چشمِ فاطمہ خواجہ معین الدین ہیں

 

آل شاہِ کربلا خواجہ معین الدین ہیں

دلبرِ غوث الوریٰ خواجہ معین الدین ہیں

 

کفر کی تاریکیاں جس نے مٹا دیں ہند سے

دین کی ایسی ضیا خواجہ معین الدین ہیں

 

سوچتے کیا ہو بڑھو اور ان کا دامن تھام لو

راہِ حق کے پیشوا خواجہ معین الدین ہیں

 

ان کے در سے کوئی بھی مایوس لوٹا ہی نہیں

سب کو خوش کرتے سدا خواجہ معین الدین ہیں

 

مرحبا صد مرحبا اس ملک ہندوستان میں

مصطفٰے کا معجزہ خواجہ معین الدین ہیں

 

اور کسی کے در پہ جاؤں کس لیے "زاہد رضا”

مرے تو حاجت روا خواجہ معین الدین ہیں

محمد زاہد رضابنارسی

چیف ایڈیٹر صدائے بسمل

ڈی۔ایچ۔آر گوپی گنج۔بھدوہی(یوپی)

 

متعلقہ خبریں

Back to top button