جنرل نیوز

آر ٹی سی ملازمین کو حکومت میں ضم کرنے پر وزیر اعلیٰ کا تاریخی فیصلہ۔جہانگیر بابا

محبوب نگر 7 / اگسٹ الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے کہا تلنگانہ ریاست اسمبلی کا تاریخی دن تھا ملک کی آزادی کے پچہتر سال بعد آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کیا گیا یہ آر ٹی سی ملازمین کیلئے سنہری حروف سے لکھے جانا والا فیصلہ ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریاستی گورنر سوندریہ راجن صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیںجنہوں نے خر ٹی سی ملازمین کو حکومت میں ضم کرنے والے بل 2023 کو تائید کرتے ہوئے حکومت کو روانہ کیا۔

 

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر صاحب اور کے ٹی آر صاحب کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سرکاری ملازمین کے طور پر آر ٹی سی ملازمین کو ضم کرنے میں تاریخی فیصلہ لیا ہے ہماری الفیض ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تلنگانہ ریاست بنے سے پہلے آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کیلئے حکومتوں کو یادداشت کے زریعے کئی دفعہ کوشش کی گئی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت متحدہ ( اندھرا پر دیش )سے اس کے بعد تلنگانہ ریاست بننے کے بعد وزیر اعلیٰ سے بھی اپیل کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھا گیا

 

سالوں بعد وزیر اعلیٰ کے سی ار صاحب کے دور حکومت میں ہمارا خواب مکمل ہوا حقیقت میں بدلا یے آر ٹی سی ملازمین کے افراد خاندانوں کئی سالوں تک اس لمحہ تاریخ کو یاد رکھنگے ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں آر ٹی سی ملازمین کو ریاستی حکومت مکمل تعاون فراہم کرتے ہوئے جلد سے جلد سرکاری ملازمین کے طرزِ عمل تنخواہیں ادا کرینگے اور مسائل حل کرینگے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button