تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ حکومت کی جانب سے اعزازیہ دینے کے لئے مزید 7 ہزار آئمہ موذنین کے درخواستوں کو منظور کرنے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

حیدرآباد _ 6اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ریاست بھر سے ماہانہ اعزازیہ کے لیے موصول ہونے والی آئمہ موذنین کے 7 ہزار درخواستوں کو منظور کرنے کا اعلان کیا ہے

 

ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے مطالبہ پر جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ فی الوقت ریاست بھر کے 10 ہزار آئمہ موذنین کو حکومت کی جانب سے ہر ماہ 5 ہزار روپے اعزازیہ دیا جا رہا ہے اور فی الحال حکومت کو مزید 7 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو کئی دنوں سے زیر التوا ہیں وہ ان تمام درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے کل پیر کو ہی سرکاری احکامات جاری کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور ان تمام آئمہ موذنین کو پیر کی شام تک آرڈس جاری کئے جائیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button