جرائم و حادثات

دم توڑتی انسانیت۔زخمی لڑکی تڑپ رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنارہے تھے

نئی دہلی: ریاست اتردیش میں پیش آئے انسانیت کو شرمندہ کردینے والے واقعہ میں زخمی لڑکی مدد کیلئے تڑپتی رہی اورلوگ شوق سے اس کا ویڈیو بنارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اتر پردیش کے قنوج ضلع میں اتوار (23 اکتوبر) کو ایک 13 سالہ لڑکی زخمی حالت میں پائی گئی اسکے جسم سےر خون بہہ رہا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور انوپم سنگھ نے بتایا کہ ’’وہ اتوار کو کچھ خریدنے نکلی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی جس کے بعد اس کے گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی۔ لڑکی کے زخمی حالت میں پڑے ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے وہاں پنچ کراسے ہاسپٹل منتقل کیا۔پولیس کے مطابق قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی کو نوجوان سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ نوجوان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے بعد ہی یہ کہا جا سکتا ہے کہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی گئی یا نہیں۔

اتر پردیش کانگریس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، قنوج میں، خون میں لت پت ایک معصوم بچی سڑک کے کنارے تڑپ رہی تھی، لیکن لوگ ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔ سوال یہ ہے کہ مجرم کون ہے؟ اور کب پکڑے جائیں گے؟”

متعلقہ خبریں

Back to top button