تلنگانہ

کانگریس نے پی وی نرسمہا راؤ کو نظر انداز کردیا۔ تارک راما راؤ

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نےکہا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ پرینکا گاندھی سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا سے کی گئی شدید ناانصافی کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔

 

انہوں نے قومی ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پی وی آر اس سرزمین کے سپوت ہیں، قابل احترام شخصیت اور دانشور ہیں اور ایسے عاجزانہ مزاج رکھنے والی شخصیت جنہوں نے اپنی زندگی بھر کانگریس کی خدمت کی انہیں پارٹی نے نظر انداز کر دیا۔

 

کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس نے نرسمہا راؤ کی توہین کی ہے۔ 1996 میں وزیراعظم کے عہدہ پر رہنے کے باوجود انہیں پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا، پرینکا گاندھی کو معلوم ہونا چاہیے کہ پی وی آر کی موت کے بعد ان کے نعش کو دہلی میں واقع کانگریس کے دفتر میں رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی،

 

یہ المیہ ہے کہ پرینکا گاندھی کو یہ نہیں معلوم۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ دہلی میں تمام آنجہانی وزرائے اعظم کی یادگاریں ہیں لیکن پی وی نرسمہا راؤ کی یادگار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہاراؤ کو بعد از مرگ بھارت رتن دیا جائے اور کانگریس نرسہا راؤ کے خاندان سے معافی مانگے۔

https://x.com/infomubashir/status/1728302437856117138?s=20

متعلقہ خبریں

Back to top button