جنرل نیوز

قمر فاؤنڈیشن کے تحت ماسٹر عبدالرب کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست

فتح پور ،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) قدیمی درسگاہ مدرسہ ضیاءالااسلام کے نائب مدرس ماسٹرعبدالرب کا انتقال پر قمرفاٶنڈیشن کے زیراہتمام تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت بزرگ استاد حافظ عبدالحئ نے کی سبھی حاضرین نے آیات قرآن کی تلاوت کر مرحوم کےلئے ایصال ثواب و دعاۓ مغفرت کی فاٶنڈیشن کے بانی سرپرست معراج احمد قمر نے مرحوم عبدالرب سے اپنے دیرینہ روابط بیان کرتے ہوۓ کہا کہ ہم دونوں نے ابتدائی دینی تعلیم ایک ساتھ مدرسہ نذیریہ انوارالعلوم میں حاصل کی بچپن سے ہی مرحوم خاموش طبیعت مگر بیباک تھے لایعنی گفتگو سے ہمیشہ پرہیز کرتے تھے مطالعہ کا بیحد شوق رہا نہایت سنجیدہ خوش اخلاق انسان کی رحلت افسوسناک اور باعث صدمہ ہے اللہ ہمیں جلد انکا نعم البدل عطا فرماۓ۔
ماسٹرفیض عالم نے عبدالرب کے انتقال گہرے رنج غم کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہمارے اسٹاف میں مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاۓگی نہایت بردبار و مشفق ساتھی کا داغ مفارقت تادیر باقی رہےگا اللہ مرحوم کو غریق رحمت فرماۓ۔
صدرنشست حافظ عبدالحئ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوۓ کہا کہ عبدالرب کے انتقال سے جو خلا پیدا ہواہے اسکا پر ہونا ناممکن تو نہیں لیکن دیر پا ضرور ہے سنجیدگی اور متانت کی مسکراتی تصویر اپنی یادیں دلاتی رہے گی۔
صحافی احتشام عالم نے مرحوم کےاوصاف حمیدہ کا ذکر کرتے ہوۓ انکی نیک صفات اعلی اخلاق اور سنجیدگی پر مفصل گفتگو کرتے ہوۓ انکے پسماندگان سے اظہار ہمدردی اور مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button