جرائم و حادثات

پرانڈیڈ پروڈکٹس کے نام پر نقلی اشیاء کی فروخت۔ حیدرآباد میں ٹولی گرفتار

حیدرآباد : برانڈیڈ پروڈکٹس کے نام پر نقلی اشیا کی تیاری کا حیدرآباد پولیس نے پردومہ فاش‌ کیا ہے۔ ملزمین 29سالہ مہندر سنگھ اور 23 سالہ متھلیش اور 19سالہ کمار کو گرفتار کرلیا گیا

 

ان کا تعلق راجستھان اور بہار سے بتایا گیا ہے جو شہر میں مقیم تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے پیراشوٹ تیل، سرف ایکسل ڈٹرجنٹ، بروک بانڈ ریڈ لیبل پتی، ہارپک لکویڈ، لائزل کے نام سے تیار کئے جانے والے نقلی پروڈکٹس اور اس کی تیاری کا سامان ضبط کرلیا۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس اور کاچیگوڑہ پولیس نے یہ ریاکٹ بے نقاب کیا ہے۔

 

مہندر سنگھ آسان طریقہ سے روپے کمانے کے مقصد سے برانڈیڈ اشیا کے نام سے نقلی پروڈکٹس تیار کر کے فروخت کر رہا تھا اس کے پاس سے تقریبا دو کروڑ روپے مالیتی پروڈکٹس اور مینوفیکچرنگ کی اشیاء ضبط کر لی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button