جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک پولیس اسٹیشن میں خاتون کے ساتھ تھرڈ ڈگری _ دو کانسٹیبل معطل

حیدرآباد _ 17 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کو رات بھر حراست میں رکھتے ہوئے اسے کافی مارا پیٹا گیا۔جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخم آئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد راجہ کنڈہ پولیس کمشنر چوہان نے ہیڈ کانسٹیبل شیوا شنکر اور خاتون کانسٹیبل سومالتا کو معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے

 

بتایا جاتا ہے نندنی ہلز کالونی کے روڈ نمبر 4 میں رہنے والی ورالکشمی نامی خاتون کو ایل بی نگر چوراستہ سے مذکورہ دو کانسٹیبل نے کسی کیس کے سلسلے میں 15 اگست کی رات پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور اس کے ساتھ تھرڈ ڈگری برتاو کیا۔ جس پر ورالکشمی کے پیروں کو شدید زخم آئے۔ بعد ازاں صبح میں ایک افسر کی مداخلت کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

 

خاتون کے رشتہ داروں نے پولیس کے رویہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جس پر دو کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button