جرائم و حادثات

نظام آباد: فون پربات کرتے ہوئے طالبہ نے عمارت سے چھلانگ لگادی

نظام آباد: ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد کے مضافات میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ خانگی انجینئرنگ کالج کی طالبہ نے فون پربات کرتے ہوئے عمارت سے چھلانگ لگادی۔ اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ متوفی طالبہ کی شناخت اکشیتا کے طورپرکی گئی ہے اوروہ ضلع میدک کے رامائم پیٹ کی رہنے والی بتائی گئی ہے جو نظام آباد کے ایک کالج میں زیرتعلیم تھی اورخانگی ہاسٹل میں رہتی تھی۔ طالبہ نے اسی عمارت سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ پولیس خودکشی کی وجہہ جاننے کی کوشش کررہی ہے اورمصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button