این آر آئی

تلگو اسوسی ایشن نے بڑے پیمانے پر دسہرہ تہوار منایا

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی عرب تلگو اسوسی ایشن (SATA) نے ریاض میں بڑے پیمانے پر دسہرہ تہوار منایا۔ جس میں تنظیم سے جڑے مرد و خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اسوسی ایشن کی شاخیں مملکت کے تمام بڑے شہروں میں قائم ہیں۔ ساٹا کے صدر جی ملیشی ہیں اور وءمنس ونگ کی صدر مسز سوچیرتا ہیں۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 24 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی بستے ہیں۔ ان میں کیرالا کے بعد دوسری بڑی تعداد تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔ جنہوں نے SATA کے نام سے ایک اسوسی ایشن قائم کررکھی ہے۔

 

اس میں آندھراپردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستوں کے باشندے شامل ہیں۔ یہ تنظیم تہواروں اور دیگر مواقع پر بڑے پیمانے پر تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں تلگو بولنے والے شرکت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button