جنرل نیوز

ہفتہ 23ستمبر کو ٹی یو ڈبلیو جے ایف ضلع نظام آباد کے انتخابات 

نظام آباد:22/ ستمبر (اردو لیکس)ضلع کنونیر تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نظام آباد اشفاق احمد خان پاپا اور ایم اے ماجد اسٹیٹ جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ 23/ ستمبر بروز ہفتہ بوقت 1 بجے دن بمقام بندھن گیسٹ مستعید پورہ نظام آباد پر تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد کے انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔

 

ایم اے ماجد ریاستی صدر ٹی یو ڈبلیو جے ایف،محمد غوث جنرل سکریٹری، عبدالقادر فیصل نائب صدر، اعجاز احمد خان جوائنٹ سکریٹری، حبیب الجیلانی کی نگرانی میں ٹی یو ڈبلیو جے ایف نظام آباد ضلع کمیٹی کے انتخابات منعقد ہوں گے۔ ضلع کنونیر اشفاق احمد خان پاپا اور ریاستی جوائنٹ سکریٹری ایم اے ماجد نے ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین سے خواہش کی کہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے صدر، نائب صدور، سکریٹری و تمام عہدوں پر انتخاب کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button