جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز۔ ترنگا لہرانے کے دوران الکٹرشاک 2 ہلاک۔ سنگاریڈی میں حادثہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں قومی پرچم لہرانے کے دوران الکٹرک شاک کی وجہہ سے دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید طورپرجھلس گیا۔ یہ واقعہ پٹن چیرو کے موضع اندریشم کی آنند کالونی میں پیش آیا۔ مقامی افراد کی جانب سے ترنگا لہرانے کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ قریب سے گزرنے والے برقی تارسے چھو جانے کی وجہہ سے 40 سالہ انیل کماراور42 سالہ تروپتی کی موت ہوگئی جبکہ دھننجیا نامی شخص شدید طورپرجھلس گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button