جرائم و حادثات

تیزاب گرنے سے دو افراد زخمی۔ عادل آباد شہر میں حادثہ

عادل آباد: شہر مستقر عادل آباد میں حادثاتی طور پر تیزاب گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔جمعرات کے روز عادل آباد شہر کے اشوک روڈ پر حادثاتی طور پر تیزاب گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ونے نامی شخص اپنی جیولری کی دکان پر تیزاب کی بوتل لے کر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار عتیق احمد کی گاڑی نے غلطی سے اسے ٹکر مار دی اور تیزاب دونوں پر گر گیا۔

 

جس سے دونوں کے چہرے معمولی جھلس گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور انہیں طبی امداد دی گئی۔حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص اپنے ہاتھ میں تیزاب لیے سڑک عبور کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

 

دریں اثنا ایک موٹر سائیکل سوار اتفاقی طور پر سڑک عبور کررہے شخص سے ٹکرا گیا۔جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں دونوں زخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے اس واقعے کے سلسلہ میں پھیلائی جارہی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button