جرائم و حادثات

عادل آباد میں قمار بازی میں مصروف 6 افراد گرفتار

عادل آباد۔29/جولائی۔(اردو لیکس)عادل آباد ضلع ایس پی ڈی۔ادے کمار ریڈی کی ہدایت پر ضلع کو غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک ضلع بنانے کے لئے ضلع پولیس کے جانب سے خصوصی آپریشن کیا جا رہا ہے۔اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی۔

 

اسی کے حصے کے طور پر عادل آباد اسپیشل برانچ انسپکٹر جے۔ کرشنا مورتی کی قیادت میں سی سی ایس کی ٹیم نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 6 قمار بازوں کو گرفتار کیا

 

قمار بازوں کی شناخت شیخ افسر ولد ناصر محمد ساکن سندرایا نگر ،سندیپ چاؤٹا ولد رام چندر چاؤٹا ساکن بھکتاپور،شیرو سلیمان ولد سلیمان ساکن خانہ پور،افسر علی ولد لیاقت علی ساکن رام نگر،شیخ یاسین ولد شیخ کریم الدین ساکن کرانتی نگر،احمد ولد بشیر خان ساکن بوتھ کے طور پر کی گئی ہے۔

 

اسپیشل برانچ انسپکٹر جے۔ کرشنامورتی نے بتایا کہ قمار بازوں کو گرفتار کرتے ہوئے 10470 روپے نقد اور کارڈز کے پکیکٹس اور چار سیل فون کو ضبط کرتے ہوئے عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لئے اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس چھاپہ میں اسپیشل برانچ اور سی سی ایس اسٹاف کے علاوہ دیگر عملہ نے حصہ لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button