تلنگانہ

حیدرآباد کے حمایت ساگر پراجیکٹ کے دو گیٹ کھول دئے گئے

حیدرآباد _ حیدرآباد کے مضافات میں جڑواں آبی ذخائر عثمان ساگر اورحمایت ساگر میں سیلابی پانی تیزی سے داخل ہو رہا ہے ۔ جس کے پیش نظر میں حمایت ساگر کے  2 گیٹس کو 2 فٹ اٹھا کر نیچے کی طرف پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے حکام نے  بتایا کہ ان دو دروازوں سے 700 کیوسک پانی نیچے کی طرف چھوڑا جا رہا ہے۔

 

حمایت ساگر کے دروازے اٹھائے جانے سے موسی ندی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔ جس کی وجہ سے حکام نے موسی کیچمنٹ ایریا اور نشیبی علاقوں کے لوگوں کو الرٹ کر دیا۔ حمایت ساگر میں 1200 کیوسک پانی داخل ہورہا ہے۔ حمایت ساگر کی مکمل آبی سطح 1763.50 فٹ ہے اور موجودہ پانی کی سطح 1762.20 فٹ ہے۔ عثمان ساگر میں 1100 کیوسک پانی داخل ہورہا  ہے۔ عثمان ساگر میں پانی کی مکمل سطح 1790 فٹ تھی اور اس وقت یہ 1784.70 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button