جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں 6 سالہ بیٹی کی عصمت ریزی اور قتل کرنے والا درندہ گرفتار

نظام آباد _ 30 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی نظام آباد پولیس نے 6 سالہ بیٹی کی عصمت ریزی اور اسے قتل کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ضلع کی ایک خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ ڈچ پلی منڈل کے دھرمارم گاؤں میں رہتی ہے۔ مزدوری کے دوران اس کی ملاقات گووند نامی نوجوان سے ہوئی۔ ان دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے ۔ یہ دونوں دو لڑکیوں کے ساتھ ایک ساتھ رہنے لگے ۔ خاتون کی دو بیٹیاں ہیں۔ پہلی لڑکی چھ سال کی تھی۔ گووند راؤ کی نظر اس لڑکی پر پڑی۔ ایک دن اس نے گھر میں لڑکی کو تنہا پا کر اس  کی عصمت ریزی کی۔ لڑکی کا بہت خون بہہ رہا تھا، گووند نے اس کے سر پر پتھر ڈال کر فرار ہو گیا۔ جب  خاتون گھر پہنچی تو لڑکی کو خون میں لت پت دیکھ  کر گھبرا گئی، گووند راؤ کو فون کیا اور اسے نظام آباد کے ہاسپٹل منتقل کردیا لیکن حالت تشویشناک ہونے پر اسے حیدرآباد منتقل کردیا گیا جہاں لڑکی نیلوفر ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعد پولیس نے گووندا راؤ اور خاتون سے پوچھ گچھ کی اور اصل معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کرکے گووندا راؤ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button