April 01, 2020

اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں ہوگی: سرکار

اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں ہوگی: سرکار

نئی دہلی 26 مارچ (اردولیکس) مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں ہوگی اور یہ اشیاء دستیاب رہیں گی۔ کابینہ کے فیصلوں سے واقف کرواتے ہوئےمرکزی وزیرپرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرنے کے وزیر اعظم کے فیصلے کا تمام نے خیر مقدم کیا ہے۔ انھون نے بتایا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنا اور گھر پر رہنا بہترین حکمت عملی ہے۔

Post source : urduleaks