نیشنل

اردو یونیورسٹی امریکی ادارے سے مزید اشتراکات کرسکتی ہے

بین الاقوامی تعلیمی ہفتہ پر توسیعی لیکچر۔پروفیسر عین الحسن و محترمہ ووین تھامس کے خطاب

حیدرآباد، 16 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے قونصل خانہ حیدرآباد کے توسط سے ریجنل انگلش لینگویج آفس (ریلو) نئی دہلی کے ساتھ تعلیمی تعاون کے لیے اشتراک کیا ہے۔ یونیورسٹی ریلو کے ساتھ مزید تعلیمی اشتراکات کرسکتی ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے آج بین الاقوامی تعلیمی ہفتہ کے پروگرام میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ محترمہ ووین تھامس، ریلو جو مانو میں انگلش فیلو کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں نے اس موقع پر ایک توسیعی لیکچر ”بین الاقوامی تعلیمی مواقع اور TOEFL“ دیا۔ لیکچر کا اہتمام ڈین بہبودیِ طلبہ اور تربیت و تعیناتی سیل نے کیا تھا۔

ڈاکٹر جمیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو 19 اور 20 نومبر 2022 کو مانچسٹر، یو کے میں منعقد ہونے والی ICCCN-2022 (کمپیوٹنگ اور کمیونیکیشن نیٹ ورکس پر بین الاقوامی کانفرنس) میں اردو یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے پر اس موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔ پروفیسر سید علیم اشرف، ڈین، بہبودیِ طلبہ، ڈاکٹر یوسف خان، انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل سمیت دیگر اساتذہ پروگرام میں موجود تھے۔ محترمہ عصمت فاطمہ، اسسٹنٹ پروفیسر، پالی ٹیکنک نے کارروائی چلائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button