ایجوکیشن

مولانا آزاد اسٹیڈی سنٹر بودھن میں فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کا آغاز

بودھن(راست) ڈاکڑناہیدہ بیگم کوآرڈینیڑ بودھن مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی فاصلاتی تعلیم نےاپنا ایک پریس نوٹ جاری کرتےہوئے بتایا کہ مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی اسٹیڈی سنٹربودھن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کےمختلف پی جی اور یوجی کورسیس جن میں ایم اے (اردو)، ایم اے (انگریزی)،ایم اے (اسلامک اسٹڈیز)،ایم اے(تاریخ)۔ایم اے (عربی)’ایم اے( ہندی) کےساتھ ساتھ بی اے، بی کام ،بی۔ایس سی(لائف سائنس),بی ایس سی(ایم پی سی) اور ڈپلومہ ان ٹیچ انگلیش ، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ، سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اورسرٹیفیکٹ کورس فنکشنل انگلش شامل ہیں۔

 

 

تعلیمی سال 2024-2023 کےلیےفاصلاتی تعلیم مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کےلیے ریجسڑیشن کی آخری تاریخ بڑھاکر 26/سیپٹمبر2023کردیاگیا۔ٹھیک اسی طرح فیس کی ادائیگی کی بھی تاریخ میں اضافہ کرتےہوئے 30/سیپٹمبر2023کردیاگیاہے لہذاایسے طلباءوطالبات جوانٹرمیڈیٹ اورڈگری کےبعدبھی گھربیھٹےاپنی آگےکی تعلیم کوجاری رکھنا چاہتےہیں وہ اس سنہری موقع سے ضروراستفادہ حاصل کریں۔

 

 

واضع رہیے ہیکہ اس سال فاصلاتی تعلیم مولانا آزادیونیورسٹی کی جانب سے صرف بودھن اسٹیڈی سنڑمیں ہی بی ایس سی(لائف سائنس)اور بی ایس سی(ایم پی سی) کورسیس کی اجاذت دی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button