نیشنل

میڈیا بریکنگ نیوز کے نام پرغلط اطلاعات پھیلانے سے گریز کرے: مرکز

نئی دہلی: مرکزی وزیراطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے میڈیا اداروں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ بریکنگ نیوز کے نام پر غلط اطلاعات پھیلانے سے گریز کرنے کیلئے انتہائی احتیاط برتیں۔ نئی دلّی میں کل پانچویں اڈیشہ صحافتی ایوارڈ 2023 میں شرکت کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے زور دے کہا کہ صحافی عوام تک اطلاعات کو بروقت اور صحیح صحیح پہنچانے میں انتہائی اہم رول ادا کرتے ہیں ۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ فرضی اور پیسے دے کر چلائی گئی خبریں ملک میں دیمک کی طرح پھیل رہی ہیں اور کووڈ – 19 کی وباءکے دوران اِس نے وائرس سے کہیں زیادہ لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔ وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ غلط اطلاع خوف کی نفسیات پیدا کرتی ہے، بالخصوص دور دراز علاقوں میں، جس کے سبب لوگوں کو ٹیکے لگوانے میں ہچکچاہٹ محسوس ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button