نیشنل

دہلی سڑک پر نماز ادا کرنے والوں کو پولیس ملازم نے لاتوں سے مارا۔ مسلمانوں کا احتجاج۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ذمہ دار کو کردیا گیا معطل

نئی دہلی: دہلی کے اندرلوک علاقہ میں آج مسلمانوں کے خلاف نفرت کا انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملازم پولیس نے نماز ادا کرنے والوں کو لاتوں سے مارا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر دنیا بھرمیں مسلمانوں میں برہمی کی لہر پائی جاتی ہے۔

 

ملازم پولیس کی اس شرمناک حرکت کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس ملازم کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ڈی سی پی (نارتھ) منوج مینا نے کہا کہ پولیس ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور اسے معطل کر دیا گیا ہے۔

 

ڈی سی پی منوج مینا نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا عمران پرتاب گرھی نے اس واقعہ کی ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہلی پولیس کانسٹبل جس نے نماز ادا کرنے والے مصلیوں کو لاتیں ماری،اس پولیس عہدیدار کا دل نفرت سے بھرا ہوا ہے۔

 

دہلی پولیس سے درخواست ہے کہ اس عہدیدار کے خلاف مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی سرویس کو ختم کردیاجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button