جرائم و حادثات

خاتون نے شیر خوار بیٹے کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگادی۔ ہنمکنڈہ میں افسوسناک واقعہ

ہنمکنڈہ: ریاست تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے دمیرا میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے چھ ماہ کے بچے کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ آتماکورو منڈل سے تعلق رکھنے والے امانی نامی خاتون نے دمیرا منڈل کے پسراگونڈہ میں زرعی کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر امانی اور چھ ماہ کے بچے کی نعشیں کنویں سے باہر نکالیں۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ فوری طور پر انتہائی اقدام کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button