تلنگانہ

مسلمانوں کے حل طلب مسائل پر سیاسی جماعتوں سے تیقنات حاصل کرنے کے بعد کسی بھی جماعت کی تائید کا کیا جائے گا فیصلہ: یونائٹیڈ مسلم فورم کا اجلاس

مجلس کے تمام امید واروں کی تائید کا اعلان

مسلمانوں کے حل طلب مسائل پر سیاسی جماعتوں سے تیقنات حاصل کرنے کا فیصلہ

مجلس کے تمام امید واروں کی تائید کا اعلان

ووٹ کی اہمیت اور ہر شہری کو استعمال کی ترغیب سے اتفاق ؛  یونائٹیڈ مسلم فورم کا اجلاس

یونائیٹیڈ مسلم فورم کا ماہانہ اجلاس خانقاہ حضرت شاہ خاموش نامپلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک وریاست کے موجودہ حالات پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کے علاوہ فلسطین میں مغربی ممالک کی تائید سے اسرائیلی بربریت کی سخت مذمت کی گئی ۔ تلنگانہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر متفقہ طور پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تمام امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا گیا۔ ریاست کے دیگر اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی تقسیم کو روکنے فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار میں آنے سے روکنے حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلمانوں کے مسائل پر مشتمل مطالبات تیار کر کے انہیں حل کرنے سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں سے تیقن لینے کے بعد ہی تائید کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

فورم کے ذمہ داران مولا نا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ( صدر ) مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا سید شاہ حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاہ جناب ضیا الدین نیر ، جناب سید منیر الدین احمد مختار ( جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا سید مسعود حسین مجتهدی، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا مفتی معراج الدین علی ابراز مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید شین احمد قادری شطاری، ڈاکٹر محمد مشتاق، جناب ایم اے ماجد، مولا نا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا سید وصی اللہ حسینی نظام پاشاہ مولانا میر فراست علی شطاری، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری، مولانا مکرم پاشاہ قادری تخت نشین، مولاناعبدالغفار خان سلامی ، جناب بادشاہ محی الدین ڈاکٹر نظام الدین و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

 

فورم کے اجلاس میں ووٹ کی اہمیت سے تعلق عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کے لئے ہر شہری کو ووٹ کا استعمال کرنے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ووٹ نہ صرف ہر شہری کا حق ہے بلکہ اس کا استعمال کرنا ذمہ داری ہے۔ ہر شہری اپنے ووٹ کا استعمال کرے اس کے لئے مختلف ذرائع سے شعور بیدار کرنے سے اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں شریک اکابرین نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں اور تیقنات کا بھی جائزہ لیا۔ کس سیاسی جماعت نے سابق میں کیا وعدے کئے تھے اور انہوں نے ان کئے گئے وعدوں کو کتنا پورا کیا ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلمانوں کے حل طلب مطالبات پر مشتمل مسائل کی فہرست تیار کر کے ان کی یکسوئی کروانے کے لئے مطالبات کی تفصیلات سیاسی جماعتوں کو پیش کرنے اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔ گذشتہ برسوں میں ریاست میں پر امن صورتحال اور ترقی کے علاوہ موجودہ حکومت نے مسلمانوں جو وعدے پورے نہیں کئے ان پر بھی غور کیا گیا۔

دیگر جماعتوں کے موقف پر بھی غور و خوص کیا گیا فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی درندگی اور وحشیانہ بمباری پر انسانی حقوق کا دعوی کرنے والے ممالک کی گیا۔ یا۔ خاموشی کی مذمت کی گئی۔ حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین میں جنگ بندی کیلئے اثر و رسوخ کا استعمال کرے۔ اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے عالمی سطح پر دباو بنایا جائے ۔ اس موقع مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی نے فلسطین اور عالم اسلام کے لئے دعا کی۔

 

ابتداء میں مولاناظفر جمیل حسامی نے قراءت کلام پاک پڑھی، جناب سید منیر الدین احمد مختار نے کا روائی چلائی اور شکر یہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button