September 28, 2020

پب جی کے جنون میں ایک نوجوان نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور آخر میں…..

پب جی کے جنون میں ایک نوجوان نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور آخر میں…..

حیدرآباد-13 اگست( اردو لیکس)پب جی نوجوانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ اس موبائل گیم کی وجہ سے بہت سے لوگ پہلے ہی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ مغربی گوداوری ضلع کے جیجولکونٹا گاؤں میں پیش آیا۔ گاؤں کا  16 سالہ لڑکا پب جی کا عادی ہوگیا۔ وہ دن رات کھیل میں مصروف رہنے لگا اور کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا کئی اوقات وہ پانی پینا بھی بھول گیا تھا۔جس کی وجہ وہ کچھ دن بیمار رہنے لگا ۔ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور انکشاف کیا کہ وہ  پانی کی کمی کا شکار ہے علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ 

Post source : Urduleaks