September 29, 2020

حیدرآباد میں حوالہ کا ریاکٹ بے نقاب۔ 3 کروڑ 75 لاکھ روپئے ضبط

حیدرآباد میں حوالہ کا ریاکٹ بے نقاب۔ 3 کروڑ 75 لاکھ روپئے ضبط

حیدرآباد (اردولیکس) ٹاسک فورس ویسٹ زون نے حوالہ ریاکٹ کا پتہ چلاتے ہوئے چار افراد کو گرفتارکرلیا اور ان کے پاس سے 3,75,30,000 روپئے کی حوالہ کی رقم ضبط کی۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے بتایا کہ ملزمین کا تعلق گجرات سے ہے۔ان کی شناخت ایشوردلیپ جی ،ہریش رام بھائی پٹیل،اجیت سنگھ اورراتھوڑ کنک سنگھ کے طورپر کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس ویسٹ زون نے چار ملزمین کے اس بھاری رقم کے ساتھ بنجاراہلز روڈ نمبر12کے قریب موجود ہونے کی اطلاع پر فوری وہاں پہنچ کر دو گاڑیوں کو ضبط کیااور چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

Post source : urduleaks