October 25, 2020

ڈی کے ارونا کو نارائن پیٹ بی جے پی قائدین کی تہنیت

ڈی کے ارونا کو نارائن پیٹ بی جے پی قائدین کی تہنیت

نارائن پیٹ: 29 ستمبر ( اردو لیکس) سابق ریاستی وزیر و بی جے پی قائد ڈی کے ارونا کو بی جے پی کے قومی نائب صدر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ نارائن پیٹ بی جے پی ٹاؤن صدر راگھو رامیا گوڑ کے علاؤہ ستیا راگھو پال ریڈی’ کوننگری سرینواس اور کونا ملکارجن نے حیدرآباد میں ڈی کے ارونا کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر راگھو رامیا گوڑ نے بتایا کہ بی جے پی کے قومی نائب صدر کے عہدہ پر ڈی کے ارونا کے تقرر سے بالخصوص نارائن پیٹ ضلع کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ڈی کے ارونا کا پیدائشی مقام نارائن پیٹ ضلع ہے اور مزید کہا کہ اس باوقار عہدے پر تقرر سے تلنگانہ میں بی جے پی کو زبردست استحکام حاصل ہوگا۔

Post source : exclusive