تلنگانہ

بی آر ایس کو ایک اور دھکہ۔ سابق وزیر سمیت اہم قائدین کی کانگریس میں کل شمولیت

حیدرآباد۔ بی آر ایس پارٹی کو ایک اور دھکہ لگا۔ سابق ریاستی وزیر پٹنم مہیندر ریڈی، جی ایچ ایم سی کے ڈپٹی میئر ایم سری لتا شوبھن ریڈی، سابق میئر بونتو رام موہن، سابق ایم ایل اے ٹی کرشنا ریڈی، رنگاریڈی ضلع زیڈ پی کی چیرپرسن ٹی انیتا ریڈی

 

کل چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان‌تمام نے پہلے ہی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی اس‌کے‌بعد سے ہی یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بی آر ایس پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ کل وہ تمام

 

کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بی آر ایس کے بعض قائیدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button