ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر درشیڈ کے طلباء کی دسویں جماعت میں صد فیصد کامیابی

کریمنگر_ ( محمّد استقام الدین )کریم نگر کے درشیڈ میں واقع مینارٹی اسکول و کالج برائے طلبہ 2 کے طلبہ کی دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس موقعہ پر سریش صدر مدرس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اطلاع فراہم کی ہے کہ دسویں جماعت کے طلباء نے سالانہ امتحانات میں شاندار نمبرات کے ساتھ صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکول میں کل کامیاب طلباء کی اوسط 100٪ رہی ہے ۔اس موقعہ پر صدر مدرس نے اقلیتی اولیاء سے اپنے بچوں کو مینارٹی اسکول و کالج میں داخلہ دلوانے کی درخوا ست کی ہے اور اِس موقعہ پر صدر مدرس نے تمام کامیاب طلباء اور اُن کے والدین کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اکیڈمك کوآرڈینیٹر محمّد معراج نے صدر مدرس و اساتذہ کو مبارک بادی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button