جرائم و حادثات

ایک نوجوان دوسرے کو بے ہوشی کا انجکشن لگا کر‌ فرار۔عادل آباد ضلع میں عجیب و غریب واقعہ

عادل آباد _ 20 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں ایک نوجوان کو نامعلوم افراد نے  بے ہوشی کا انجکشن دے کر قتل کرنے کی کوشش کی ۔  تاہم مقامی لوگوں نے نوجوان کو بے ہوش پڑا دیکھ کر اسے فوری ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے ایچوڑہ منڈل کے ایک ٹانڈہ کا رہنے والا جادوا سریکانت کو نامعلوم نوجوان نے بے ہوشی کا انجکشن لگا کر فرار ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ جادوا سریکانت پیشہ سے میکانک ہے حملہ کی وجہ کا فوری طور پر علم نہ ہو سکا ۔مقامی لوگوں نے سریکانت کو عادل آباد کے ریمس ہاسپٹل منتقل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے  حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button