January 16, 2021

جونیئر وکیلوں کو مالی امداد فراہم کرنے سپریم کورٹ کا مشورہ

جونیئر وکیلوں کو مالی امداد فراہم کرنے سپریم کورٹ کا مشورہ

نئی دہلی _ 12 جنوری ( اردو لیکس) سپریم کورٹ نے کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث معاشی طور پر پریشان جونیئر وکلاء کو 3 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کے معاملے میں اجلاس منعقد کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔چیف جسٹس ایس اے  بوبڑے ،جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرامنیم کی آئینی بینچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کو اجلاس منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ بنچ نے کہا کہ وکلاء کی یونینوں نے جونیئر وکیلوں کو مدد کرنے کی مرکز سے درخواست کی تھی جس کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے
عدالت نے بار کونسلوں اور بار اسوسی ایشنوں سے کہا ہے کہ وہ بھی جونیئر وکیلوں کو مالی مدد دینے کےلئے فنڈ اکٹھا کرنے پر غور کریں ۔

Post source : urduleaks