جرائم و حادثات

نلگنڈہ۔نرسنگ کالج کی بس کو لاری کی ٹکر 15 لڑکیاں زخمی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ نلگنڈہ ضلع کے مضافات میں نکریکل کے پاس ایک لاری نے نرسنگ کی طالبات کو لے جانے والی کالج کی بس کو پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔ اس حادثہ میں 15 طالبات شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نکریکل سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا، وہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے سوریہ پیٹ کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں 30 طلباء سوار تھے۔ سبھی طالبات کا تعلق سوریہ پیٹ کے اپرنا نرسنگ کالج سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button